دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف

<!-- صفہ اول --> دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف تازہ ترین بین الاقوامی خبریں 19 اگست ، 2026 باقر قالیباف---فائل فوٹو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی۔عراق کے دورے…

GeneralNews Info Wire1 min read
دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف
<!–

صفہ اول

–>
دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف

تازہ ترین

بین الاقوامی خبریں

19 اگست ، 2026




باقر قالیباف—فائل فوٹو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی۔

عراق کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے پورے خطے کو داعش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ایران اور عراق کے عوام جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت کو جان لیا ہے، ایران کی مزاحمت اب ایران، عراق اور خطے کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال سے واضح ہے کہ جنگ میں کون غالب آ رہا ہے، خطے کے اسلامی ممالک کو باہمی تعاون کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دورہ عراق کا مقصد غیرملکی مداخلت کے بغیر علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

<!–

​​

–>

–><!–

بین الاقوامی خبریں سے مزید

<!–

–>